Monday, June 14, 2021

شیشۂ دل شکستہ تر رکھیے

شیشۂ دل شکستہ تر رکھیے

اپنے حالات پر نظر رکھیے

قتل گل ہو کہ خون باد صبا

سارے الزام اپنے سر رکھیے

روشنی کا سفر مدام رہے

زخم ماتھے پہ تازہ تر رکھیے

دست قاتل پہ کیجئے بیعت

خون اپنا خود اپنے سر رکھیے

دولت اشک لٹ نہ جائے کہیں

گھر میں سامان مختصر رکھیے

مسلم شمیم

 

No comments:

Post a Comment

Aliza Shah ki Age,Husband,Family

  علیزی شاہ ایک مشہور پاکستانی اداکارہ ہیں۔ علیزی شاہ نے اپنے کیریئر کا آغاز شوبز میں اس وقت کیا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں۔ وہ اس وقت وسیم...